حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ جواہر نگر میں ایک شیرخوار لڑکا پانی کے برتن کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق دیڑھ سالہ دھنشن جو چنداپوری کالونی کے ساکن پرشانت کا بیٹا تھا ۔ یہ شیرخوار کل اپنے مکان میں کھیل رہا تھا کہ حادثاتی طور پر پانی کے ڈبے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس جواہر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔