بھینسہ 26 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع چیچوند کا ایک معصوم طالب علم اپنے بیلوں کو کھیت لیجانے کے دوران پانی کے کنٹے (گڑھے) میں غرق ہوکر فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب موضع چیچوند کے متوطن سدھی رام کا 12 سالہ چھٹی جماعت میں زیرتعلیم بی ملیش نامی لڑکا اپنے مکان سے بیلوں کو لے کر کھیت جارہا تھا کہ قدیم چیچوند موضع میں واقع پانی کے کنٹے میں اچانک گرکر غرق ہوگیا۔ اس واقعہ کی اطلاع مقامی افراد نے ملیش کے گھر والوں کو دی اور نعش کو کنٹے سے باہر نکالا۔ جس کی اطلاع پاکر بھینسہ رورل سب انسپکٹر چندرشیکھر مقام حادثہ پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کیا اور بغرض پوسٹ مارٹم نعش کو بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ اس ضمن میں بھینسہ رورل پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔