پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /28 ستمبر (سیاست نیوز) تیز رفتار پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ ملک پیٹ پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ لچھیا ساکن دلسکھ نگر آج صبح رویندرا بھارتی اسکول کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار پانی کی ٹینکر نے اسے ٹکر دیدی اور اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور پولیس نے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس مردہ قرار دیا ۔ ملک پیٹ پولیس نے لاری ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔