پانی کے سمپ میں گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک کمسن پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق تین سالہ پرنیتا جو کشن نگر علاقہ کے ساکن راجو کی بیٹی تھی ۔ کل یہ لڑکی کھیل کے دوران پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس بیگم پیٹ مصروف تحقیقات ہے۔