پانی کے سمپ میں گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترا کے علاقہ میں ایک کمسن پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کے مطابق ایشورایہ جو گڈی ملکاپور علاقہ کے ساکن رما کرشنا کا بیٹا اپنے بیٹے کو پانی نہلانے کی تیاری کر رہی تھی اور اس نے بچے کو باتھ روم میں چھوڑ کر گرم پانی کا برتن حاصل کرنے کیلئے گئی تھی اس دوران کمسن بچے سمپ میں گرنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ پولیس ٹپہ چبوترہ مصروف تحقیقات ہے ۔