حیدرآباد۔/5نومبر، ( سیاست نیوز) گچی باؤلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں پانی کے سمپ میں گرنے کے سبب پانچ سالہ کمسن لڑکا فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کے کارتک اپنے دوستوں کے ہمراہ این ٹی آر نگر میں واقع ٹینس کورٹ میں کھیلنے کیلئے گیا ہوا تھا جہاں پر وہ موجود پانی کے سمپ میںغرقاب ہوگیا۔ پولیس گچی باؤلی نے بتایا کہ کارتک نیو کیمبرج اسکول گچی باؤلی کا طالب علم تھا اور اس کے ماں باپ ناگرکرنول سے گوپن پلی گچی باؤلی منتقل ہوئے تھے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا۔