حیدرآباد۔ 28 فروری (سیاست نیوز) ملکاجگری علاقہ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں پانی کے سمپ میں گرنے سے2 سالہ کمسن لڑکا فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسٹیفن ساکن ہل ٹاپ کالونی ملکاجگری اپنے پڑوس کے مکان میں کھیلنے کیلئے گیا ہوا تھا اور وہاں پر کھلے پانی کے سمپ میں گر پڑا۔ اسٹیفن کی برسرموقع موت واقع ہوگئی جس کے نتیجہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔