حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن بچی پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ قلعہ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 2 سالہ لڑکی افنان بیگم جو قلی قطب شاہ نگر کالونی علاقہ کے ساکن محمد امیر کی بیٹی تھی ۔ جو کل شام اس کے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھی ۔ لڑکی کی موت کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کی تلاش جاری تھی ۔ پولیس گولکنڈہ کے مطابق کم عمر بچی کی نعش کو ایک پانی کے سمپ سے برآمد کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔