پانی کے سمپ میں گرنے سے شیرخوار لڑکی کی موت

حیدرآباد ۔ 25 جون (سیاست نیوز) کھیل کے دوران مشتبہ طور پر پانی کے سمپ میں گرنے سے ایک شیرخوار لڑکی فوت ہوگئی۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 18 ماہ کی سری ندھی پانی کے سمپ میں گر کر ہلاک ہوگئی۔ سری ندھی شرونی ہلز علاقہ کے ساکن شیوا کی بیٹی تھی جو کل شام اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھی کہ مشتبہ طور پر پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔