حیردآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) پانی کے سمپ میں مشتبہ طور پر گرکر ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ سنجیوا ریڈی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ ناگاشیٹی انیتا کماری فوت ہوگئی ۔ یہ خاتون دھرم کرم روڈ علاقہ کے ساکن انیل کی بیوی تھی ۔ جن کا تعلق ضلع کرشنا سے بتایا گیا ہے ۔ کل یہ خاتون اپنے مکان میں کام میں مصروف تھی اور وہ واٹر سمپ کے قریب کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ ایس آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔