حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ جگت گیر گٹہ میں ایک شخص پانی کے سمپ میں مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شیخ فرحان الحق جو شاہ پور نگر علاقہ کا ساکن تھا، ایک زیرتعمیر عمارت کے قریب کام میں مصروف تھا، 28 جنوری کے دن یہ شخص مشتبہ طور پر پانی کے سمپ میں گر کر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔