پانی کی قلت پر دفتر بلدیہ کا گھیراؤ

بی جے پی ریاستی ترجمان اور کئی کارکن گرفتار

کریم نگر ۔ 22؍ اپریل )(سیاست نیوزڈسٹرکٹ ) شہر مجلس بلدیہ حدود میں پینے کے بلارکاوٹ سربراہی کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی نے مجلس بلدیہ کا گھیراؤ کیا تو کچھ دیر کے لئے ہل چل مچ گئی ۔ آر ٹی سی بس اسٹانڈ سے پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پلے کارڈز پانی کے گھڑے لے کر جلوس کی شکل میں نکل کر کارپوریشن کے مین گیٹ سے احتجاجی اندر داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے گیٹ بند کرکے رکاوٹ پیدا کی جانے پر بنڈی سنجے اور دیگر قائدین اور پولیس کے درمیان لفظی جھڑپ دھکم پیل شروع ہوگئی ۔ اسی دوران کچھ کارکن دیوار پھاندکر دفتر ‘ بلدیہ میں گھس پڑے ۔ ایسے حالات میں پولیس بشمول ریاستی ترجمان بنڈی سنجے بہت سارے بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کرنے شروع کر دیا اور پولیس اسٹیشن کو منتقل کر دیا۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ کریم سے متصلہ مانیرڈیم سے ورنگل سدی پیٹ سرسلہ کو یہاں سے پانی کی سربراہی ہو رہی ہے ۔ لیکن کریم نگر کے برسراقتدار قائدین کی نااہلی کی وجہ سے کریم نگر کے عوام پانی کو ترس رہے ہیں ۔ شہر میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ۔ سڑکوں پرکھدائی کرنے سے پائپ ٹوٹ رہے ہیں ۔ روزانہ پانی کی سربراہی کا چار مرتبہ اعلان کیا گیا اور بدحال ہے کہ دو دن میں پانی کی سربراہی ہوگی یا نہیں پتہ نہیں چل رہا ہے ۔