پانی کی قلت پر اہم شخصیات کو بھی سربراہی بند : کجریوال

نئی دہلی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں موسم گرما کے عروج کے مہینوں میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے ہدایت جاری کی ہیکہ اہم شخصیات کو بھی سوائے وزیراعظم، صدرجمہوریہ اور سفارتخانے تمام اہم شخصیات کو پانی کی سربراہی بند کردی جائے۔ وہ دہلی اسمبلی سے خطاب کررہے تھے۔ کجریوال نے کہا کہ اگر پانی کی قلب پیدا ہوجائے تو اس کا احساس تمام اہم شخصیتوں کو بھی ہونا چاہئے۔ دہلی پانی کیلئے پڑوسی ریاستوں ہریانہ اور یو پی پر زبردست انحصار کرتا ہے ۔ شہر کے وسیع علاقے شدید پانی کی قلت کا موسم گرما میں سامنا کرتے ہیں۔