منااکھیلی۔27۔مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمل نگر کے قریب واقع ساوڑگی دیہات میں پینے کے پانی کے لئے ہاہاکار مچا ہواہے۔ جبکہ 5ہزار افراد رکھنے والے اس گاؤں میں پینے کے پانی کے لئے صرف ایک کنواں ہے ۔گرام پنچایت اور ضلع پنچایت کی جانب سے دوٹنکیاں تعمیر کی گئیں ہیں ایک ٹنکی سے میٹھا پانی اور دوسری ٹنکی سے کھارا پانی سربراہ کیاجاتاہے۔ جبکہ دونوں ٹنکیوں کی ایک ہی پائپ لائن ہونے سے پینے کا پانی متاثر ہونے کی شکایت دیہات کے رہنے والوں نے کی ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ٹنکیوں کو علیحدہ علیحدہ پائپ لائن کی جائے ۔اوریہ مطالبہ اس سے قبل بھی کیاگیاتھا ، اب احتجاج کی نوبت آچکی ہے ۔ یہ بات گاؤں کے معززشخص کرشنا کاڑے نے کہی۔ گرام پنچایت نے ٹینک کے لئے کوئی علیحدہ انتظام کیاہی نہیں ۔ عورتیں اور بچے رات کو اٹھ کر پانی کے انتظارمیں ان ٹنکیوں کے پاس انتظار کرتی رہتی ہیں ۔ یہ بات سندربائی گوئند نے بتائی۔ پانی کے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سی ای او ضلع پنچایت اور متعلقہ اسٹاف نے کوئی دلچسپی نہیں لی ۔
پانی کی شدید قلت سے دیہاتی پریشان

نریندر مودی کی حلف برداری پر جشن
منااکھیلی۔27۔مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دہلی میں نریند ر مودی کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہمناآباد میں بی جے پی کے قائدین ، اور کارکنان نے پیر کے دن دستخطی مہم چلائی۔ اور ویربھدریشور دیوستھان میں لڈو تقسیم کرکے ’’جشن فتح‘‘ منانے کی اطلاعات ہیں۔ سابق رکن اسمبلی سبھاش کلور ، شیوانند منٹھال کر ضلع جنرل سکریڑ ی، کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین میں جھرپا منی گری، ستار صاحب ، نارائن راؤ رامپورے ، اناراؤ پرشوتم ، سنجیو ریڈی برادار، اومکار پاٹل ، وجے کمار درگد موجودتھے۔ تعلقہ ہمناآباد کے دیگر دیہاتوں میں ہڈگی ، سندن کیرا، ہلی کھیڑ(بی)، دبلگنڈی ، گھاٹ بورال ، گھوڑواڑی ، ہوڑنسنال ، کن کٹا، گڈونتی ، ہوڑنس گیرا، کبیراباد واڑی ، نندگاؤں ، بین چنچولی ، میں بھی ’’جشن فتح‘‘ منایاگیا۔