یلاریڈی۔/17 اپریل،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنگل کے جانوروں کا تحفظ ضروری ہے۔ محکمہ جنگلات کے سیکشن آفیسر مسٹر چندر کانت نے یہ بات کہی۔ پانی کی تلاش میں صحراؤں سے نکل کر جانور آبادی کا رُخ کررہے ہیں۔ منڈل رام ریڈی کے الینا پلی موضع میں بھٹک کر یا بارہ سنگھا جانور جس کو عوام نے پکڑ کر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اطلاع دی۔ جس پر گندھاری میں فاریسٹ سیکشن آفیسر کی خدمات انجام دے رہے رام ریڈی علاقہ سے تعلق رکھنے والے چندرکانت نے وہاں پہنچ کر جانور کا معائنہ کیا اور اس کے جسم پر کوئی زخم وغیرہ نہ پائے جانے پر اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ آفیسرنے عوام کو مشورہ دیا کہ پانی کی تلاش میں آبادی کی طرف آنے والے جانوروں کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں ورنہ کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ واضح رہے کہ شدت کی دھوپ نے جنگل کے جانوروں کو آبادیوں کا رُخ کرکے اپنی تشنگی دور کرنے پر مجبور کررکھا ہے۔ محکمہ صحرا کے ذمہ داروں کو روزانہ صحراؤں میں آبی ساسر پانی سے بھردیں تو جانوروں کی تشنگی دور کرنے میں آسانی رہے گی جو ان کی خدمات میں شامل بھی ہے۔ بے زبان جانوروں کا تحفظ یقینی بنانے بہتر اقدامات بے حد ضروری ہیں۔