پانی کی بکیٹ میں گرکر لڑکا فوت

مکہ راج پیٹ ۔ 22ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رامائم پیٹ مستقر پر پانی سے بھری ہوئی بکیٹ میں کمسن لڑکا گرکر ہلاک ہوگیا ۔ درائع کے مطابق مستقر رامائم پیٹ گوپال نامی شخص کا ڈھائی سالہ کمسن لڑکا اپنے ہی مکان میں کھیلتے ہوئے پانی سے بھری بکیٹ میں جاگرا جس کو تشویشناک حالت میں فوری دواخانہ پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا ۔