حیدرآباد /4 مئی (سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک شیرخوار لڑکا پانی کی بکٹ میں گرنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیڑھ سالہ ماروتی جو جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکن رماکانت کا بیٹا تھا۔ کل یہ لڑکا اپنے مکان میں کھیل رہا تھا۔ اس کی والدہ واشنگ مشین کے ذریعہ کپڑوں کی صفائی میں مصروف تھی کہ لڑکا کھیلتے کھیلتے پانی کی بکیٹ تک پہونچ گیا اور پانی کی بکٹ میں گرنے کے بعد دم گھوٹنے سے شدید متاثر ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔