پانی کی بچت کیلئے تحریک چلانے کی ضرورت

کریم نگر۔26 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع میں آئے دن آبی ذخائر میں شدید کمی واقع ہورہی ہے۔ اس کے لئے ہر گھر میں پانی جذب کرنے کیلئے گڑھوں کے تعمیر ضروری ہے۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ شہروں میں گھروں کی چھت پر برسات کے پانی کو اس پانی کے جذب ہونے کے گڑھے کی جانب موڑ دیں۔ گھروں میں استعمال کیا ہوا پانی اس گڑھے میں چھوڑنے کیلئے اقدامات کریں۔ پانی جذب ہونے کے گڑھوں کی تعمیر کی وجہ سے اس علاقے میں زیر زمین آبی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ بورویل ری چارج ہوں گے۔ برسات کی کمی کی وجہ سے شدید آبی قلت ہے۔ عوام پانی کا احتیاط سے استعمال کریں، پانی کے اصراف کا تدارک کریں اور آنے والے مستقبل کی نسلوں کو آبی سربراہی فراہم کریں۔ آبی تحفظ اور احتیاط کے ساتھ پانی کے استعمال کرنے کیلئے ہر ایک تحریک چلائیں۔ مرکزی و ریاستی حکومتیں اس پروگرام کو قطعیت کے ساتھ عمل آوری کررہے ہیں۔ عوام سے پانی کے جذب ہونے کے گڑھوں کی تعمیر کرنے کیلئے تعاون کرنے خواہش کی۔ ضلع کے تمام سرکاری دفاتر تعلیمی اداروں میں لازمی طور پر ان گڑھوں کی تعمیر کریں۔ جشن کاکتیہ کے ضمن میں اس پروگرام کو انجام دیا جارہا ہے۔