اکثر لوگ پانی بہت ہی کم پیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ہمیں دن میں آٹھ گلاس پانی پینا چاہئے۔ جدید تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں اس بات کا انتظار نہیں کرنا چاہئے کہ پیاس لگے گی تو پانی پئیں گے۔
بلکہ وقفہ وقفہ سے پانی پیتے رہنا چاہئے۔سائنسدانوں کے مطابق اس نظام میں ایک واضح خامی ہے وہ یہ کہ ہم اپنے جسم کی آبیدگی کیلئے پانی کیلئے دیگر مشروبات پر انحصار کرنے لگیں تو اس طرح ہمارے جسم میں غیر ضروری طور پر زیادہ حرارے جائیں گے۔ لہذا اپنے جسم میں آبیدگی پیدا کرنے کیلئے غلط اشیاء پر انحصار کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ قدرتی پانی پینا چاہئے اور اس بات کا انتظار نہیں کرنا چاہئے کہ جب پیاس لگے تو پانی پئیں یا حلق خشک ہوجائے تو اسے تر کریں۔