شادنگر /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پینے کا پانی کا مسئلہ اور برقی لائیٹس آخر کب فراہم ہوں گے ۔ بلدیہ کمشنر شادنگر راما انجینیلو ریڈی اور چیرمین بلدیہ شادنگر اگنوروشوم سے بلدیہ کونسلرس نے سوال کیا ۔ پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہونے تک اجلاس کی کارروائی شروع نہ کرنے پر زور دیا ۔ شادنگر بلدیہ کونسل کے پہلے اجلاس میں جدید بلدیہ بلڈنگ کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ لیکن دو سال کا عرصہ ہونے کے باوجود بلڈنگ کے کام میں کسی بھی طرح کی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ شادنگر بلدیہ میں تبدیل ہونے کے باوجود بلدیہ حدود میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کا دور دور تک پتہ نہیں ۔ ماہانہ اجلاسوں میں گذشتہ دو سال سے مختلف ترقیاتی کاموں کی منظوری کونسل میں حاصل کی جارہی ہے ۔ لیکن عمل کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے ۔ آخر ایسا کب تک چلتا رہے گا ۔ جبکہ ہر ایک وارڈ کیلئے 10 پانی کے ٹینکروں کے ذریعہ عوام کو پانی فراہم کرنے کیلئے منظوری دی گئی لیکن 6 تا 8 ٹینکر ہی پانی فراہم کئے جارہے ہیں جوکہ وارڈ کی عوام کیلئے ناکافی ہو رہے ہیں ۔ ہر ایک وارڈ میں روزآنہ 14 ٹینکر پانری فارہم کرنے کا کونسلروں نے بلدیہ اجلاس میں کمشنر اور چیرمین سے مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ ماہانہ بلدیہ اجلاس میں مختلف امور زیر غور ہے ۔ ماہانہ اجلاس میں کونلسروں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف عوامی مسائل کی سماعت کے بعد چیرمین اگنور وشوم اور بلدیہ کمشنر راما انجینیلو ریڈی نے ترقیاتی کام اور درپیش عوامی مسائل بالخصوص پینے کے پانی مسئلہ کو حل کرنے کیلئے زآئد ٹینکرس اور جدید بورویل نصب کرنے کا تیقن دیا ۔ بعد ازاں بلدیہ کے ماہانہ اجلاس کا آغاز ہوا ۔ اجلاس میں پیش کردہ ایجنڈہ میں شامل تمام ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کو منظوری دے دی ۔ بلدیہ کونسلرس نرسملو ، سداکر ، چنیا ، راجو ، برہما رمبا ، چنیا نے عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی ناقابل برداشت قرار دیا ۔ کونسلروں نے مزید کہا کہ فی الحال سب سے اہم مسئلہ پینے کے پانی کا ہے ۔ بلدیہ حکام اس جانب اپنی خصثوصی توجہ مبذول کریت ہوئے عوام کو پانی کی سہولت مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں اور جہاں کہیں پانی کی شدید قلت پیش آرہی ہو ویسے مقامات پر جدید بورویل نصب کرنے کیلئے اقدامات کریں اور کھمبوں پر جدید برقی لائیٹس اور مرمتی کام انجام دیں ۔ شادنگر بلدیہ کے وارڈس میں واٹر پائپ لائن کے تعمیری کاموں کو جلد از جلد تکمیل کرتے ہوئے عوام کو پانی کی سہولت مہیا کرنے پر زور دیا ۔ اجلاس کے دوران شادنگر بلدیہ حدود سے صبح کی اولین ساعتوں میں مختلف وارڈ میں اور کالونیوں سے کوڑا کرکٹ لے جانے والے ٹراکٹرس اور موٹر میکانکس کے ذمہ داروں نے اجلاس میں داخل ہوتے ہوئے گذشتہ 9 ماہ کے بلس کی ادائیگی کرنے کا بلدیہ کمشنر اور چیرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا ۔ کمشنر بلدیہ راما انجینیلو ریڈی نے بتایا کہ 2014 کے بلس کا مسئلہ اعلی عہدیداروں کے پاس ہے ۔ بدعنوانیوں کی شکایت پر مذکورہ بلس کو روک دیا گیا ہے ۔ بدعنوانیوں کے متعلق اعلی عہدیادر تحقیقات کر رہے ہیں۔ اعلی عہدیدار تحقیاقت کر رہے ہیں ۔ اعلی عہدیداروں کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی بلس جاری کئے جائیں گے ۔ بلدیہ کا ماہانہ اجلاس چیرمین بلدیہ اگنور وشوم کی صدارت میں منعقد ۔ اجلاس میں اے ای ساجد ٹی پی او ماجد منیجر رام چندریا ، محمد سلام اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔