ودودھرا۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) باصلاحیت کھلاڑی منیش پانڈے کا بہترین فام کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ناقابل تسخیر 99 رنز اسکور کرتے ہوئے وجئے ہزارے ٹرافی چمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ممبئی کے خلاف اپنی ٹیم کرناٹک کی 4 وکٹوں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد ممبئی نے 286/8 اسکور بنایا جس میں شریاس ایئر (77) ، سوریاکمار یادو (67) نے نصف سنچریوں کا تعاون دیا۔ جوابی اننگز میں منیش پانڈے نے 112 گیندو ںمیں 99 رنز اسکور کئے جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔