موہالی ۔29 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈے 6ہفتوں کیلئے مسابقتی کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں اور اب ان کی انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں بھی شرکت غیریقینی صورتحال کاشکار ہوچکی ہے ۔ پانڈے یہاں نٹ پراکٹس کے دوران کاندھے کی تکلیف میں مبتلاء ہوئے تھے جو دراصل معمولی نوعیت کا فراکچر ثابت ہوا ۔ دریں اثناء بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے توثیق کردی ہے کہ پانڈے کے سیدھے کاندھے میں ہیرلائین فراکچر آیا ہے اور آل راؤنڈر کو صحت یاب ہونے کیلئے کم از کم 6 ہفتے درکار ہوں گے جس کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ان کی ونڈے سیریز میں شرکت غیریقینی ہے ۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈ پانڈے نٹ پراکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور ان کی صحت یابی کے مراحل کا میڈیکل ٹیم باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اپ ڈیٹس دے گی ۔