پانڈیا نے سالگرہ پر کوہلی سے بدلہ لے لیا

تھریوننتاپورم ۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے جب اپنی 29ویں سالگرہ منائی اور سالگرہ کے دن ہی ساتھی کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے ان سے بدلہ چکا دیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں مصروف ہندوستانی ٹیم کے کپتان کوہلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹ کر 29ویں سالگرہ کا جشن منایا۔کیک کاٹنے کے بعد جہاں تمام ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دینے کے علاوہ کیک منہ پر تھوپا وہیں ساتھی کھلاڑی ہاردک پانڈیا سب سے آگے نظر آئے اور انہوں نے کپتان کا چہرہ کیک سے بھر دیا اور ساتھ ہی ایک ماہ پرانا بدلہ بھی چکا دیا۔ 11 اکتوبر کو پانڈیا نے اپنی سالگرہ منائی تھی تو اس موقع پر کوہلی سمیت تمام ٹیم کے کھلاڑیوں نے چہرہ سمیت پورے جسم پر کیک مل دیا تھا۔اس کے بعد ہردک پانڈیا نے کہا تھا کہ ہر کسی کی سالگرہ سال میں ایک بار ضرور آتی ہے اور وہ جلد ہی اس کا بدلہ لیں گے اور ایک ماہ سے کم عرصے کے اندر ہی انہوں نے اپنی بات کو درست ثابت کر دکھایا۔ویرات کوہلی کو سچن تنڈولکر سمیت دنیا بھر سے ساتھی کھلاڑیوں اور حریف ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیںکپتان کوہلی نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں کھلاڑی پنجابی موسقی سنتے ہیں جبکہ زیادہ تر کے پاس آئی پاوڈ نہیں اور پانڈیا انگلش گانے سنتے ہیں حالانکہ انہیں کسی گانے کے پانچ الفاظ بھی سمجھ نہیں آتے۔