پانڈیا آل راؤنڈرکہلانے کے مستحق نہیں :ہربھجن

نئی دہلی۔15 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے انگلینڈ کے دورہ پر موجود ہارڈک پانڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانڈیا آل راؤنڈر کہلانے کے مستحق نہیں کیونکہ ان کے مظاہرے انتہائی مایوس کن ہیں۔پانڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی 2 ٹسٹ مقابلوں کی 4 اننگز میں 90 رنز اسکور کرنے کے علاوہ صرف3 وکٹیں حاصل کرپائے ہیں۔ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ فاسٹ بولروں کیلئے سازگار وکٹوں پر ہی پانڈیا کے مظاہرے اتنے مایوس کن ہیں تو پھر مسقبل میں ان کے لئے مزید مسائل ہوں گے۔ہربھجن نے مزید کہا کہ پانڈیا بیٹنگ میں تو انتہائی ناکام ہوئے ہیں اور بولنگ میں بھی ان کے مایوس کن مظاہروں نے کپتان کا بھی ان پر سے بھروسہ ختم کردیا ہے۔پانڈیا کے اسٹوکس ،کیرن اور ووکس سے مقابلہ ہی نہیں کیا جاسکتاہے۔