پانچ کنٹل گانجہ ضبط ، پداعنبر پیٹ میں پولیس کی کارروائی

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے آج ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 5 کنٹل گانجے کو ضبط کرلیا ۔ ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایس او ٹی نے حیات نگر پدا عنبر پیٹ علاقہ میں گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت تقریبا 20 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ گانجہ جو ضلع گنٹور سے ایک بڑی ڈی سی ایم گاڑی میں شہر منتقل کیا جارہا تھا ۔ ایس او ٹی نے ضبط کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ڈی سی ایم اور کار کو ضبط اور 5 افراد کو گانجہ کی منتقلی کررہے تھے انہیں گرفتار کرلیا۔ تاہم پولیس نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ اس ریاکٹ کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔۔