پانچ مکانات میں سرقہ

حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کرسچن کالونی میں سارقین نے پانچ مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے قفل شکنی کے ذریعہ نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کرسچن کالونی میں واقع ستیہ نارائنا‘ شیکھر ریڈی ‘ سرینواس ‘وینکٹیشورلو اور ستیم کے مکانوں میں قفل شکنی کے ذریعہ داخل ہوکر 35 ہزار روپئے کا سرقہ کرلیا اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ ونستھلی پورم پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔