کریم نگر /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے ٹی یام رقم داخل کرنے کے دوران پانچ لاکھ روپئے رقم اڑا لینے والے سیکوریٹی گارڈ کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے گھر سے پانچ لاکھ روپئے برآمد کرلئے گئے ۔ ٹو ٹاون سی آئی ہری پرساد نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ بی سریندر 32 سالہ سیکوریٹی گارڈ نے ودیا نگر اے ٹی ایم میں رقم داخل کرنے کے دوران دیگر گارڈس کی نظروں سے بچتے ہوئے پانچ لاکھ روپئے گھاس کے ڈھیر میں چھپا دئے اور پھر گھر لے کر چلے گیا ۔ اے ٹی ایم سنٹر کی شکایت پر تحقیقات کروانے پر رقم کے سرقہ میں سیکوریٹی گارڈ کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔