حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ سیف آباد میں پیش آئے ایک واقعہ میں خانگی ہاسپٹل کے ملازم نے دواخانہ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ سوریہ راؤ ساکن گڈی ملکا پور آج صبح گاندھی ہاسپٹل کی عمارت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی پیرامیڈک کی حیثیت سے دواخانہ میں ملازمت کرتا تھا اور اس نے کل رات ڈیوٹی انجام دینے کے بعد صبح کی اولین ساعتوں میں یہ انتہائی اقدام اٹھایا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔