پانچویں جماعت کے طالب علم کی بیجا حراست

حیدرآباد ۔یکم ؍ مارچ ( سیاست نیوز) ورنگل کے علاقہ وردھنا پیٹ پولیس اسٹیشن میں کل رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے دس سال کے بچے کو بیجا حراست میں رکھا ۔ یہ واقعہ آج رات اس وقت منظر عام آیا جب اس طالب علم کے دوستوں نے میڈیا کو یہ بتائی ۔ پانچویں جماعت کے طالب علم جی ویرنا کے مطابق پولیس نے کل رات اسے مبینہ طور پر گرفتار کیا اور چوری کے الزام میں حراست میں رکھا ۔ وردھنا پیٹ کے جنرل اسٹور میں چوری کرنے کی شکایت پر پولیس نے یہ کارروائی کی ۔ اس طالب نے کہا کہ سب انسپکٹر وائی کرشنا کمار نے ہاسٹل کے قریب سڑک سے اسے گرفتار کیا ۔ یہ لڑکا وردھنا پیٹ سوشیل ویلفیر ریزیڈنشیل اسکول میں زیر تعلیم ہے ۔