پاناما ٹیم کی ٹوپی توجہ کا مرکز

ماسکو۔9 جون(سیاست ڈاٹ کام) پاناماکی فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ مقابلو ں میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئی ، جب ٹیم ماسکو ایرپورٹ پرجہاز سے باہر آئی تو تمام کھلاڑیوں نے پاناما کی روایتی ٹوپی پہن رکھی تھی جس کی وجہ سے وہ موجود تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔پامانا کی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاناما کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل ناروے میں لٹ گئی۔اوسلو میں تین کھلاڑیوں کے ہوٹل کے کمروں سے 53 ہزار یورو کی مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واردات اس وقت کی گئی جب پاناما کی ٹیم ناروے کیخلاف میچ کھیل رہی تھی۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا جائے گا۔پاناما ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 18جون کو بیلجیئم کیخلاف کھیلے گی۔