حیدرآباد ۔ /31 مئی (آئی این این ) ریاست تلنگانہ کے پالی ٹیکنک کالجس میں ڈپلومہ کورسس میں داخلہ کیلئے /31 مئی کو ریاست گیر سطح پر پالی سیٹ 2015 ء امتحان منعقد ہوا ۔ یہ امتحان ریاست کے 248 مراکز پر بیک وقت منعقد ہوا جس میں تقریباً ایک لاکھ امیدوارو ںنے شرکت کی ۔ قبل ازیں صبح میں وزیر تعلیم و ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے سکریٹریٹ میں امتحانی ’’کی‘‘ کو جاری کیا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ریاست کے پالی ٹیکنک کالجس میں 60 ہزار 920 نشستیں دستیاب ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 10 جون کو پالی سیٹ کے نتائج کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔