پالیرو اسمبلی کا ضمنی انتخاب، کانگریس کے سینئر و جونیر قائدین کی کمیٹیاں

گاندھی بھون کنٹرول روم پر بھی ذمہ داروں کی تعیناتی، الیکشن کوآرڈینیٹرس بھی مقرر
حیدرآباد ۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے پالیر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی کے سینئر و جونیر قائدین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جس میں عظمت اللہ حسینی اور ایس کے افضل الدین کو شامل کیا گیا ہے۔ پالیر اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی تائید حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرنے والی کانگریس پارٹی نے پارٹی کی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے اور گھر گھر تحریک چلانے کیلئے پارٹی کے قائدین کو منڈل سطح پر ذمہ داریاں سونپی ہے۔ نیلا کونڈہ پلی منڈل کیلئے ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کو انچارج نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ رکن اسمبلی ٹی رام موہن ریڈی ایم ایل سی، کے دامودھر ریڈی سابق ارکان اسمبلی، انیل کمار، ایس گنگارام وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ کھمم دیہی منڈل کیلئے نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسز سبیتا اندرا ریڈی کو انچارج نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر سید عظمت اللہ حسینی، سابق میئر بنڈا کارتیکاریڈی صدر مہیلا کانگریس کمیٹی مسز این شاردا، سابق وزیر مسز سنیتا لکشماریڈی اور دوسروں کو شامل کیا گیا ہے۔ کسمانچی منڈل کیلئے کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر ٹی جیون ریڈی کو انچارج بنایا۔ ان کے ساتھ 5 قائدین کو شامل کیا گیا۔ تریملائے پالم منڈل کیلئے سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر جی ویویک کو انچارج بنادیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ 6 قائدین کو شامل کیا گیا۔ الیکشن چیف کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے مسٹر ایس چندرشیکھر اور مسٹر دامودھر ریڈی کو نامزدکیا گیا ہے۔ گاندھی بھون کنٹرول روم کی ذمہ داری نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ٹی ناگیا، جنرل سکریٹریز مسٹر ایس کے افضل الدین، مسٹر پریم لعل کو سونپی گئی ہے۔ گاندھی بھون میڈیا انچارج کی حیثیت سے جنرل سکریٹریز تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر شرون اور مسٹر بی مہیش کمار گوڑ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سوشیل میڈیا انچارجس کی حیثیت سے مسٹر بی جاڈسن مسٹر دیپک جان، مسٹر ایس جوشی مسز انیتا جانکی کو شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح الیکشن کوآرڈینیٹرس الیکشن کمیشن سے رابطہ کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔