پالمور یونیورسٹی کو یو جی سی کا درجہ دینے کا تیقن

محبوب نگر 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پالمور یونیورسٹی کو عنقریب یو جی سی کا درجہ دیئے جانے کا تیقن ہائیر ایجوکیشن کونسل کے چیرمین باپی ریڈی نے مستقر محبوب نگر پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے اپنے دورہ کے دوران پالمور یونیورسٹی کا تفصیلی معائنہ کیا اور کہاکہ یونیورسٹی میں بعض سہولتوں کے فقدان کے باعث یو جی سی کا درجہ نہیں مل سکا۔ اُنھوں نے بتایا کہ عنقریب یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں ٹیچنگ اسٹاف کے مستقل تقررات بھی عمل میں لائے جائیں گے۔