پالتو جانوروں کے لیے موبائل گرومنگ ویان کا آغاز

Allvet Pet Clinic کی پہل ، ویان میں کئی سروسیس ہوں گی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : Allvet Pet کلینک کی جانب سے آج یہاں شہر میں پالتو جانوروں کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل گرومنگ ویان کا آغاز کیا جس کا افتتاح ٹالی ووڈ کے مشہور اداکار جگپتی بابو نے کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالتو جانور بالخصوص کتے اچھے ساتھی ہوتے ہیں اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے لیے جن کے بچے بیرون ملک میں رہتے ہیں اور وہ یہاں تنہا رہتے ہیں ، پالتو جانور اچھے ساتھی ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوں نے اس سرویس کی بھی ستائش کی اور کہا کہ اس طرح کی سرویس سے پالتو جانوروں کو صحت مند اور صاف رکھنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پالتو جانور بالخصوص کتے بیٹ ماسٹرس ہوتے ہیں جو گھر کے لوگ جب باہر گئے ہوئے ہوتے ہیں تو گھر کی حفاظت کرتے ہیں اور چوری کو روکتے ہیں۔ ڈاکٹر جسلین کور ، ویٹرنری سرجن اینڈ سی ای او آلویٹ پیٹ کلینک نے کہا کہ گرومنگ ویان میں ہیرکٹ کے لیے باتھنگ ٹب ٹیبل کے علاوہ 400 لیٹر کپاسٹی کا اوور ہیڈ ٹینک اور دیگر گرومنگ اسپا سروسیس پالتو جانوروں کے لیے ہیں ۔۔