مد ہول ۔13مئی ( سیاست ڈسڑ کٹ نیوز)شہر مدہول میں ان دنوں آوارہ کتوں کی کثرت اور پالتوں کتوں کے حملے میں تین بکر یاں ہلاک ہو گئی آج مد ہول نالصاب گلی میں حا جی نا می الیکڑ یشن کی بکری پر آج ایک کتوں کی ٹولی نے حملہ کر تے ہوئے ہلاک کر دیا جس پر مالک نے افسوس کااظہار کر تے ہوئے گرام پنچا یت عہدیداروں کے خلاف بر ہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ آوارہ کتوں کے ساتھ پا لتو کتے بھی مل کر کسی نہ کسی کی بکریوں پر حملہ کر تے ہوئے نقصان پہنچا رہے ہیں جب کہ چھو ٹے معصوم بچے جو گلیوں میںکھیلتے ہیں ان بچوں پر بھی یہ کتے حملہ کر سکتے ہیں جو کہ والدین کیلئے ایک لمحہ فکر ہے گرام پنچایت کے عہدیدار اس جانب توجہ دینا ضروری ہے ۔گرام پنچا یت کے خلاف عوام بر اہمی کا اظہار کر رہی ہے ارباب مجاز سے اپیل کی کہ اس جا نب تو جہ دیتے ہوئے خاطر خواہ اقدامات کر یں ورنہ احتجاج کر نے کی دھمکی دی۔