پاس بکس ڈاٹا انٹری کا کام مکمل کرلینے کی ہدایت

 

سرسلہ میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر کا خطاب
سرسلہ ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پٹہ دار پاس بکس ڈاٹا انٹری سروے نمبر کھاتے ڈیجیٹل دستخط کرلینے کا کام آئندہ پیر تک پورا کرلیا جائے ۔ ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر نے تحصیلداروں کو حکم دیا ۔ جمعہ کی شام کلکٹریٹ میں اراضیات کے ریکارڈ پٹہ دار پاس بکس کا ڈاٹا انٹری کس حد تک ہوچکی ہے کس مرحلے میں ہے سبھی منڈل تحصیلداروں ، نائب تحصیلدار کے ساتھ کلکٹر نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ضلع میں پٹہ دار پاس بکس میں کسان کی اراضی کی تفصیلات کے اندراج کے تعلق سے واضح حکم دیا گیا تھا کہ جلد کی جائے ، کیوں نہیں ہورہا ہے ، سوال کیا ۔ ضلع بھر میں 4393 سروے نمبر جس میں 141280 کھاتے ہیں ۔ 434883 ایکڑ زمین ہے ۔ اس میں تاحال 318251 سروے نمبر 314002 ایکڑ کی تصدیق ہوسکی ۔ جملہ سروے نمبرس میں 317429 سروے نمبر 113379 کھاتہ نمبرس میں 313141 ایکڑ زمین کی صحیح تفصیلات نہیں ہیں ۔ کسانوں کو پٹہ دار پاس بکس کی ضرورت ہے ۔ اسی لیے ان سبھی کا ڈاٹا انٹری ڈیجیٹل سائن کر کے فوری طور پر پیر کی شام تک پیش کیا جائے ۔ پٹہ دار پاس بکس ڈاٹا انٹری میں بوئن پلی کونا راؤ پیٹ منڈل پہلے دو مقامات پر ہیں مستاباد الینتہ کنٹہ منڈل آخری مقام پر ہیں ۔ کلکٹر نے کہا ۔ ڈاٹا انٹری جلدی کرلینے پر ہی حکومت کسانوں کو نئے عصری پٹہ دار پاس بکس حوالے کرنے میں آسانی ہوگی ۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے ڈاٹا انٹری ڈیجیٹل سائن کرنے کا کام پورا کرلیا جائے حکم دیا ۔ پیر کی شام تک اگر یہ کام پورا نہ ہوگا تو متعلقہ تحصیلداروں کے خلاف نوٹس جاری کی جائے گی ۔ انتباہ دیا ۔ بعد ازاں کالیشورم پراجکٹ پیاکیج 9 ، 10 ، 11 ، 12 حصول اراضی زیر التواء کا جائزہ لیا ۔۔