پاسپورٹ درخواستیں داخل کرنے کے بہانے دھوکہ

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) پاسپورٹ داخواستوں کے ادخال کے بہانے عوام کو دھوکہ دینے والے ایک شخص کو سائبر کرائم سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یو وینکٹا شیواکمار سعیدآباد میں واقع ایک فلیٹ میںفل لنکس گروپ کے نام پر ایک فرضی ادارہ چلایا کرتا تھا ۔ وہ پاسپورٹ حاصل کرنے والے خواہشمند افراد سے درخواستوں کے ادخال کیلئے بطور سرویس فیس ، رقومات حاصل کیا کرتا تھا اور درخواستوں کی عدم ادخال کے نتیجہ میں عوام کی جانب سے دریافت کئے جانے پرغائب ہوجایا کرتا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ شیوکمار نے کئی افراد سے ہزاروں روپئے حاصل کئے ہیں اور انہیں دھوکہ دیا ہے۔ گرفتار نوجوان کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا۔