حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : جرمن فزیشن اور ہومیو پیتھی کے موجد ڈاکٹر سامیول ہانیمان کے یوم پیدائش کے موقع پر آج یہاں پازیٹیو ہومیو پیتھی پر یوم پیدائش تقریب منائی گئی ۔ ڈاکٹر اے ایم ریڈی نے موم بتی روشن کرتے ہوئے اس پروگرام کا آغاز کیا ۔ نیز آندھرا پردیش ، کرناٹک اور ٹامل ناڈو میں پازیٹیو ہومیو پیتھی کے تمام برانچس پر ڈاکٹر سامیول کی یوم پیدائش تقریب منائی گئی ۔ ڈاکٹر سامیول 30 اپریل 1755 کو پیدا ہوئے تھے ۔۔