پارک میں نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی

حیدرآباد 13فروری (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں چاچانہرو پارک میں سنسان مقام پر ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اس کے دونوں ہاتھ باندھے ہوئے تھے ۔اطلاع ملتے ہی گاندھی نگر پولیس وہاں پہنچی جس نے جانچ شروع کردی۔اس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس بات کی جانچ شروع کردی کہ آیا یہ خودکشی ہے یا قتل کی واردات ۔