پارچہ تاجر کی دکان میں موت

حیدرآباد۔8فبروری ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میرچوک میں کپڑوں کا تاجر ایک دوکان میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38سالہ کرشنا جو پیشہ سے تاجر تھا اور اس کا تعلق ضلع میدک کے سنگاریڈی سے ہے ‘ کل شام میرچوک علاقہ میں واقع کپڑوں کی دوکان میں خریدی کیلئے پہنچا تھا کہ اچانک قلب پر حملہ ہونے کے سبب فوت ہوگیا ۔ پولیس میرچوک نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔