میدک میں ٹی آر ایس جنرل باڈی انتخابات، ایم دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کارکنوں کا ایک خصوصی اجلاس بضمن تشکیل ٹاؤن باڈی جنرل سکریٹری ریاستی یوتھ سیل و چیرمین بلدیہ میدک مسٹر اے ملکارجن گوڑ بالاجی ٹاؤنس فنکشن ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں مقامی ایم ایل اے و ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی شریمتی پدما کے خاوند مسٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ سکریٹری ریاستی ٹی آر ایس بحثییت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔اس طرح الیکشن کے آبزرور کی حیثیت سے مسٹر وینگل راؤ شرکت کریں گے۔ مبصر وینگل راؤ نے ٹاؤن ٹی آر ایس جنرل باڈی کے منتخب قائدین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بلدیہ میدک کے رکن معاون مسٹر ایم گنگا دھر کو صدر ٹاؤن بنائے جانے کا اعلان کیا ۔ بحیثیت سکریٹری مسٹر جی کشٹا گوڑ، نائب صدور میں مسٹر سریدھر راؤ ، ایم سدھاکر ، کے چندر شیکھر اور کے گوپال کو منتخب کیا ۔ آرگنائزنگ سکریٹریز میں مسرز بی سدھاکر، کلچرم یادگیری اور محمد غوث قریشی منتخب ہوئے ۔ جوائنٹ سکریٹریز میں جی ستماں، لمباڑی کشن، جلہ رمیش اور مسٹر محمد شاہد منتخب ہوئے۔ ارکان عاملہ میں کے یادگیری سابق کونسلر، کے پوچیا ، کمریا یادو، ایم یادگیری، اے گائتری ملک کونسلر بلدیہ ، وی سلوچنا ، پربھو کونسلر بلدیہ، ایم بھکشا پتی، پی گوپال اور محمد غفار منتخب ہوئے۔اقلیتی سیل باڈی میں حرکیاتی نوجوان قائد جناب محمد فاضل کو صدر ٹاؤن مقرر کیا گیا۔ بحیثیت سکریٹری محمد لائق منتخب ہوئے ۔ بی سی سیل میں بحیثیت صدر مسٹر بی کشن سابق کونسلر، بحیثیت سکریٹری ڈی گنیش ، ایس سی سیل میں صدر کی حیثیت سے اے راجو، سکریٹری وی نرسملو، ایس ٹی سیل میں مسٹر کے نرسملو صدر، مسٹر این سیتا رام نائک منتخب ہوئے۔ رائنتو سیل میں صدر بی کشن، سکریٹری بی بھکشا پتی منتخب ہوئے۔ ویمنس ونگ میں بلدی کونسلرس شریمتی جلہ گائتری سدھاکر، سکریٹری ایم وجئے لکشمی منتخب ہوئے۔ جنرل باڈی میں منتخب صدر موجودہ رکن معاون بلدیہ مسٹر ایم گنگادھر ایک حرکیاتی قائد ہیںیہ کانگریس میں ہوتے ہوئے براہ تلگودیشم ٹی آر ایس سے منسلک ہوئے۔ قبل ازیں دومرتبہ کونسلر رہ چکے ہیں۔ کانگریس پارٹی میں اسٹیٹ جوائنٹ سکریٹری ،ایس سی سیل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس طرح تلگودیشم میں رہتے ہوئے بھی ضلع سطح پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس قائدین مسرز اے کرشنا ریڈی، راگی اشوک، وائس چیرمین بلدیہ سی ایچ نریندر، لنگا ریڈی، محمد حسین، سید صادق، اے چندرا کلا کونسلر، بٹی سلوچنا موہن کونسلر، آصف حمید کونسلر، اسما منیر رکن معاون، رادھا گوند کونسلر، سید منیر، ڈی گوئند، ایم اے حمید، عزیز الدین، غوث قریشی، جیون راؤ، محمد مجیب، میر اصغر علی، سردار خان، مرزا سلیم بیگ پٹیل کے علاوہ ٹی آر ایس کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ محمد فاضل صدر اقلیتی سل منتخب ہونے پر ٹاؤن کے نوجوانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ انتخاب کے بعد اعظم پورہ تک آتشبازی کی گئی اور محمد فاضل کی کثرت سے گلپوشی کی گئی۔