پارٹی اختلافات کے بارے میں کجریوال خاموش

نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے پارٹی میں جاری اختلافات کے تعلق سے تبصرے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی داخلی معاملت پر وہ کوئی بات نہیں کریں گے اور صرف دہلی میں حکمرانی کے تعلق سے بات کریں گے ۔ ناراض قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو فوری تشہیر کی خواہش ہے تو اسے چاہئیے کہ وہ ان کے خلاف بلاگس پر تحریریں لکھنا شروع کریں ۔