پارلیمنٹ ہاوز کے اندر اتفاقی فائرنگ واقعہ کی تحقیقات

نئی دہلی 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سکیوریٹی ایجنسیاں ایک سی آر پی ایف جوان کی جانب سے اتفاقی طور پر چار گولیاں داغے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ یہ واقعہ پارلیمنٹ ہاوز کے اندر پیش آیا ۔ یہ جوان پارلیمنٹ بلڈنگ پر متعین ہے ۔ کہا گیا ہیکہ یہ واقعہ چند دن قبل کا ہے جب پارلیمنٹ ڈیوٹی گروپ کے ایک سکیوریٹی گارڈ نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے ہتھیار اسلحہ خانے میں رکھ رہا تھا ۔ عہدیداروں کے بموجب واقعہ حساس عمارت زون کے اندر پیش آیا اور یہ اتفاقی فائرنگ کا معاملہ تھا جس میں کوئی بھی متاثر نہیں ہوا ۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔