پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کاکل آغاز

نئی دہلی ۔ 22 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) انشورنس بل اور دیگر اداروں میں اصلاحات کیلئے قانون سازی پر اپوزیشن کے سخت گیر موقف کے قطع نظر مرکز نے آج کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پیشرفت کیلئے پرعزم ہے ۔ یہ اجلاس 24 نومبر سے شروع ہونے والا ہے لیکن یہ سوال اپنی جگہ برقرار ہے کہ آیا حکومت قانون سازی کیلئے مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے یا پھر کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کی کوشش کی جائیگی ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون سازی پر اٹل ہیں ۔ بعض جماعتوں کا یہ ایجنڈہ ہے کہ پارلیمنٹ کارروائی میں رکاوٹ پیدا کی جائے۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ پارلیمنٹ میں انشورنس بل کو منظور کروانے کیلئے حکومت کا موقف کیا ہوگا جبکہ کانگریس لیڈر آنند شرما نے انشورنس بل کے علاوہ قانون حصول اراضیات اور کول ریگولیٹری اتھاریٹی بل میں تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ قانونی بلز کی بہ آسانی منظوری مشکل ہی سہی لیکن صورتحال تو پارلیمنٹ کے ایوان میں واضح ہوگی کہ کس جماعت کا موقف کیا ہوگا ؟