پارلیمنٹ کے احاطہ میں بم کی جھوٹی اطلاع، فون کرنے والا دریافت

نئی دہلی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کنٹرول روم کو پارلیمنٹ کے احاطہ میں بم کی موجودگی کی کل شام اطلاع ملنے کے بعد صیانتی محکمہ سرگرم ہوگئے لیکن یہ جھوٹی دھمکی ثابت ہوئی۔ شمال مشرقی دہلی میں ٹیلیفون کرنے والے کا پتہ معلوم ہوگیا۔ وہ جیوتی نگر کا ساکن ہے۔ تاہم اس جھوٹی اطلاع کا مقصد ہنوز معلوم نہیںہوسکا۔ فون کرنے والا پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ اسے دماغی معائنہ کیلئے آر ایم ایل ہاسپٹل منتقل کیا جاسکتا ہے۔