پارلیمنٹ کو یکم جنوری کو تعطیل

نئی دہلی 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کو اِس مرتبہ ہفتے کے اواخر طویل وقفہ رہے گا اور دونوں ایوان کا کام کاج 2 جنوری کو بحال ہوسکے گا کیوں کہ پارلیمنٹ نے سال 2018 ء کے پہلے دن چھٹی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوک سبھا میں اسپیکر سمترا مہاجن اور راجیہ سبھا میں مملکتی وزیر پارلیمانی اُمور وجئے گوئل نے یہ اعلان کیا۔ سیاسی پارٹیوں اور کئی ارکان بالخصوص شمال مشرق جیسے دور دراز کے حصوں سے تعلق رکھنے والوں نے یکم جنوری کو تعطیل دیئے جانے کی اپیل کی تھی۔ گوئل نے کہاکہ اِس لئے ایوان یکم جنوری کو اجلاس منعقد نہیں کرے گا اور اُس روز کے کام کی پابجائی جاریہ سرمائی اجلاس کے بقیہ دنوں میں اضافی اوقات کار کے ذریعہ کی جائے گی۔