نئی دہلی ۔14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ماہ طویل پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 11ڈسمبر سے شروع ہوگا جس کے دوران 5ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوں گے ۔ کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی اُمور نے منگل کی رات سفارش کی ہے کہ 11ڈسمبر تا 8جنوری پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس منعقد کیا جائے ۔ یہ آخری مکمل پارلیمانی اجلاس ہوگا ۔ اس کے بعد نریندر مودی حکومت کو آئندہ عام انتخابات کا سامنا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔