پارلیمنٹ میں 5 فروری کو تلنگانہ بل کی منظوری کا مطالبہ

سنگاریڈی 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ٹی این جی اوز مسٹر دیوی پراسد نے سنگاریڈی کلکٹریٹ میں راجندر صدر ضلع ٹی این جی اوز کے ہمراہ سال 2014 کی ڈائری جو کہ ٹی این جی اوز کی جانب سے مرتب کی گئی ہے کا رسم اجراء انجام دیا اور سنگاریڈی آئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیوی پرساد صدر ٹی این جی اوز نے کہا کہ ملازمین سرکار کے مسائل کی یکسوئی کیلئے مسلسل وانتھک جدوجہد کی جارہی ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کے بعد ملازمین سرکار کی تنخواہوں میں اضافہ انتہائی ضروری ہے ملازمین سرکار اور وظیفہ یابوں کے مسائل پر ہمیشہ ٹی این جی اوز نمائندگی کرتے ہوئے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین سرکار اور وظیفہ یابوں کے ہیلت کارڈس کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے علحدہ ریاست تلنگانہ کے مسودہ بل کو سیما آندھرا قائدین کی جانب سے پھاڑ دینے اور جلا دینے اور اسمبلی میں مسائل 42 دنوں سے تلنگانہ مخالف بیانات دینے پر کہا کہ فوری طور پر 5 فروری کو پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل پیش کرتے ہوئے کثرت آراء سے منظور کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اب سیما آندھرائی قائدین کے زہر افشاں بیانات کو دیکھتے ہوئے ہم سیما آندھرائی قائدین کے بیانات کی مخالفت کرتے ہوئے حیدرآباد کو مشترکہ دارالحکومت 10 سال کیلئے بنانے کی مخالفت کرتے ہیں جب سیما آندھرائی قائدین تلنگانہ کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں تو ہم بھی علحدہ ریاست تلنگانہ میں کسی کو دوبارہ مشترکہ دارالحکومت میں کام کرنے سے کیسے اتفاق کیا جاسکتا ہے ۔ دیوی پرساد نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی خاطر ٹی این جی اوز ملازمین نے بھوک ہڑتال اور کئی مرتبہ زنجیری بھوک ہڑتال کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا اور تلنگانہ کے ہزاروں نوجوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی ۔ ان شہدائے تلنگانہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ ٹی این جی اوز کی جانب سے دہلی پہنچ کر پرنب مکرجی صدر جمہوریہ ہند اور اراکین پارلیمان سے نمائندگی کرتے ہوئے جلد از جلد علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے پارلیمنٹ میں علحدہ تلنگانہ بل کی بکثرت ووٹوں سے کامیابی کیلئے نمائندگی کی جائے گی ۔ انہوں نے راجیو آروگیہ مترا اسکیم کے 4ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر دیوی پرساد نے کہا کہ ہمیں دس اضلاع پر مشتمل دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل چاہئے ۔ اس موقع پر رویندر ریڈی جنرل سکریٹری ، اشوک ،سشیل بابو اور دیگر این جی اوز قائدین موجود تھے۔