پارلیمنٹ میں خیر سگالی کا ماحول ،مودی کی راہول سے ملاقات

نئی دہلی9 جون (سیاست ڈاٹ کام)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے عام انتخابات کے بعد پہلے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کے خطاب کے موقع پر ایوان میں عدیم المثال خیر سگالی کا ماحول دیکھا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سیاسی حریف راہول گاندھی کو اُن کا ہاتھ گرمجوشی سے تھامتے ہوئے مبارکباد پیش کی جبکہ صدر کانگریس سونیا گاندھی دریں اثناء بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی سے بات چیت میں مصروف دیکھی گئیں۔ سیاسی حریفوں نے باہم مبارکبادیوں کا تبادلہ کیا۔ مودی اور راہول گاندھی کو ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کانگریس کے سینئر قائدین موتی لال ووہرہ اور جئے رام رمیش کو بھی مبارکباد پیش کی ۔جیسے ہی مودی حسب معمول کرتے اور سدری میںملبوس راہول گاندھی کے قریب آئے انہوں نے مسکراتے ہوئے گرمجوشی سے ان سے مصافحہ کیا ۔ بعدازاں کئی پارٹیوں کے قائدین نے راہول گاندھی کو گھیر لیا ۔ غالباً یہ پہلا موقع تھا جب مودی نے راہول گاندھی کو مبارکباد پیش کی ۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران دونوں کے درمیان سخت زبانی تکرار ہوچکی ہے ۔ نریندر مودی بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار تھے ۔ انہوں نے راہول گاندھی پر کئی بار انہیں ’’شہزادہ ‘‘ کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی تھی اور انتخابی مہم کے دوران گاندھی خاندان کو نشانہ بنایا تھا ۔ صدر جمہوریہ کے خطاب کے آغاز سے قبل سونیا