پارلیمنٹ میں حاضری پونم پربھاکر دسویں مقام پر

کریم نگر۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمنٹ میں جملہ 534 ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں حاضری کارکردگی کے لحاظ سے پونم پربھاکر کا دسواں مقام ہے جبکہ ریاستی سطح پر دوسرے مقام پر ہے۔ پہلا مقام اسد الدین اویسی ( مجلس ) کا ہے۔ 21فبروری 2014ء تک 13مرتبہ جملہ 353 یوم پارلیمنٹ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں 311دن شرکت کی۔ 39بار تلنگانہ موضوع پر بائیکاٹ کیا۔935 سوالات کئے اور 67مرتبہ مختلف مسائل پر منعقدہ اجلاس میں بحث میں حصہ لیا۔